گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گگو منڈی کے نواحی گائوں 277۔ای بی میں زمیندارکاکھیت سے دھان کا بھوسہ اکٹھاکرنیوالی ماں بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد، لہولہان کردیا۔پروین اخترزوجہ حق نوازبیٹیوں کے ہمراہ گھرکاچولہاجلانے کیلئے پرالی جمع کررہی تھی کہ اس دوران چک نمبر239۔ای بی کارہائشی زمیندارعبدالمجیداپنے ساتھیوں محمد آصف اوردونامعلوم افراد کیساتھ وہاں آگیااوربہیمانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے ماں اوراس کی بیٹیوں کو زخمی کردیا۔پروین اخترکی درخواست پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔