چلی(نیٹ نیوز) چلی میں ایک خاتون اپنی گمشدہ جڑواں بیٹیوں سے 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوگئی۔1979 میں 64 سالہ ماریہ ویرونسیا سوٹو سے ان کی جڑواں بیٹیوں کو چھین لیا گیا تھا اور اس کے بعد وہ کبھی ان سے نہیں مل سکی تھیں۔1979 میں چلی میں فوجی ا?مر Augusto Pinochet کی حکومت تھی اور اس وقت 19 سالہ ماریہ ویرونسیا نے جڑواں بچیوں کو ساحلی قصبے Hualpén میں جنم دیا۔جب بچیاں 8 ماہ کی ہوئیں تو وہ انہیں معمول کے معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے گئی تھیں، جہاں انہیں کہا گیا کہ بچیوں کو یہاں رکنا ہوگا تاکہ ان کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔انہیں اس وقت کہا گیا تھا کہ ایسا بچیوں کی طبی اور غذائی ضروریات کو دیکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے مگر بہت جلد انہیں کہا گیا کہ حکومتی کلینک نے ان کی بیٹیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ بچیوں کو درست طریقے سے غذا فراہم نہیں کر رہیں۔جب وہ پولیس کے پاس گئیں تو انہیں عدالت جانے کا کہا گیا جہاں انہیں علم ہوا کہ ان کی بیٹیاں ایک اطالوی جوڑے نے گود لے لی ہیں۔کچھ عرصے بعد انہیں علم ہوا کہ بچیوں کے برتھ سرٹیفکیٹس میں تبدیلی کرکے ظاہر کیا گیا کہ ان کے والدین نہیں۔چلی کے حکام کے مطابق 1973 سے 1990 کے دوران فوجی ا?مر کے دور حکومت میں ہزاروں بچوں کو ان کی ماؤں سے چھین کر غیر ملکی جوڑوں کے حوالے کیا گیا۔ماریہ ویرونسیا اور ان کی بچیوں کے دوبارہ ملاپ کا ا?غاز 2020 میں اس وقت ہوا جب انہوں نے ایک مقامی این جی او سے رابطہ کیا۔یہ این جی او ایسے ہی بچوں کی واپسی کے لیے کام کر رہی ہے جن کو والدین سے چھین کر غیر ملکی جوڑوں کو دیا گیا تھا۔این جی او نے ماریہ ویرونسیا کا ڈی این اے لیا اور پھر اسے امریکا کے ایک ڈی این اے بینک کو بھیجا گیا۔5 سال تک وہ خاتون این جی او سے پیشرفت کے بارے میں پوچھتی رہی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ ہم ان کی بیٹیوں یا ان کے نواسے نواسیوں کے ڈی این اے نمونے کی ا?مد کا انتظار کر رہے ہیں۔رواں سال کے شروع میں ایسا ہوا اور مارچ میں ان کی ایک بیٹی کے بیٹے نے ڈی این اے ٹیسٹ دیا اور اپنی نانی کو دریافت کیا۔ماریہ ویرونسیا کے مطابق انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری تھی اور انہیں امید تھی کہ ایک دن وہ اپنی بیٹیوں سے دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوگئیں۔مگر انہیں یہ علم نہیں تھا کہ اس میں 45 سال لگ جائیں گے۔10 ستمبر کو ان کی بیٹیاں اٹلی سے چلی پہنچیں۔اس موقع پر ماریہ ویرونسیا نے اپنی بیٹیوں کو کہا کہ 'تمہاری ماں ہمیشہ سے تمہیں ڈھونڈتی رہی ہے'۔ماریہ ویرونسیا کو اطالوی زبان نہیں ا?تی جبکہ ان کی بیٹیاں اسپینش زبان سے واقف نہیں، مگر اس موقع کے جذبات کو کسی ترجمے کی ضرورت نہیں تھی۔ان کی بیٹیوں کو ہمیشہ یہ علم تھا کہ انہیں چلی سے گود لیا گیا تھا مگر انہیں اپنے والدین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔انہیں گود لینے والے جوڑے کو بھی نہیں پتا تھا کہ ان بچیوں کو حقیقی ماں سے چھین کر انہیں دیا گیا۔