ماں کی 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی

 ذہنی مریضہ آمنہ نے عبیرہ اور ام ہانیہ کو گلہ دبا کر موت کی نیند سلادیا،واقعہ کی تفتیش جاری ہے ، پولیس 
قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے نواحی گا ئوں را ئوخانوالہ میں ذہنی مریضہ ماں 26سالہ آمنہ نے اپنی 2کمسن بچیوں کو گلہ دباکر قتل کرکے خودکشی کرلی ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچیوں میں 7 ماہ کی عبیرہ اور 3 سالہ ام ہانیہ شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ،خاتون نے دونوں بچیوں کو قتل کرکے خود کو آگ لگا لی جس کے جسم کا چالیس فیصد حصہ جھلس گیا ، اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہے،ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔ تفتیش کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے