لاہور: مختلف واقعات میں 5افراد جان سے گئے

قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا چل بسا،25نشئی مارا گیا
 مصطفی آباد ،، کوٹ لکھپت،اچھرہ فیروز پور روڈ سے لاشیں ملیں 
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جان سے گئے، ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں چل بسامتوفی کی عمر 57 سال کے قریب ہے، تاحال شناخت نہ ہو سکی،ہنجروال، سڑک کنارے نشے کے عادی 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی متوفی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا سر دست شناخت نہ ہو سکی مصطفی آباد میں 50 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی فٹ پاتھ سے لاش برآمد ہوئی کوٹ لکھپت میں 50 سالہ جاوید اقبال نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیااچھرہ فیروز پور روڈ سے 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی نشے کا عادی تھا، کوائف کی عدم دستیابی پر شناخت نہ ہو سکی،پولیس کارروائی کے پیش نظر پانچوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی