13 سالہ مبین کی پھندا لگی لاش برآمد،22سالہ نوجوان نشئی تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان سے گئے ترجمان ایدھی کے شمالی چھاؤنی گلدشت ٹاؤن میں گھر سے 13 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی بچے کی شناخت 13 سالہ مبین نوید کے نام سے ہوئی واقعہ قتل ہے یا خودکشی کاہنہ گجومتہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیامتوفی کی شناخت 30 سالہ عمر کے نام سے ہوئی جبکہ فیکٹری ایریاوالٹن روڈ پر گرین بیلٹ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 22 سال کے قریب ہے سر دست شناخت نہ ہو سکی، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی