مختلف واقعات میں 40 سالہ شخص ، ڈیڑھ سالہ بچہ جھلس گئے

سگریٹ سلگاتے آگ بھڑکنیسے جنیدزدمیں آگیا،بچہ ریان گرم دودھ میں جاگرا
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)دو مختلف واقعات میں چالیس سالہ شخص اور ڈیڑھ سالہ بچہ جھلس گیا۔ بچہ کھیلتے ہوئے گرم دودھ میں گر گیا ، جبکہ جنید سگریٹ سے لگنے والی آگ کی زد میں آ کر حادثہ کا شکار ہوا۔ تفصیل کے مطابق دومختلف واقعات میں ڈیڑھ سالہ بچہ اور چالیس سالہ شخص جھلس گئے، 261ای بی کا رہائشی ریان گھر میں کھیل رہا تھا کہ کھیلتے ہوئے برتن میں پڑے گرم دودھ میں جا گر ا، جس کے نتیجہ میں بچے کا جسم جھلس گیا بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسرے واقعہ میں 187ای بی کا رہائشی جنید آٹا چکی کا پلگ ٹھیک کر رہا تھا کہ اسی دوران اس نے سگریٹ جلائی جس سے آ گ جل اٹھی آگ کی زد میں آکر جنید کا 60فیصد جسم جھلس گیا، جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔