شفیق آباد ،مغلپورہ میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے
ستوکتلہ، نولکھا،کوٹ لکھپت میں بھی وارداتیں، 5 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر )ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا۔شفیق آباد میں حسان سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں نصراللہ سے 1 لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں عزیز سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں فردوس سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون ،ستو کتلہ میں یاور سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں شاہزیب سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،نولکھا میں تجمل سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ٹاؤن شپ سے شاداب ،شادمان سے امانت ،شمالی چھاؤنی سے نعیم ، مصری شاہ سے اکمل اور اکبری گیٹ سے یاسر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔