ملزمان بوگس چیک اور فراڈ سمیت 6 مقدمات میں فیصل آباد اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ پولیس نے شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے جاری کڑی نگرانی کے دوران جنرل ہولڈاپ میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 منشیات فروش، 2 اشتہاری جبکہ 2 ون ویلر شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 3 کلو چرس، 1 کلو آئس اور 500 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔ جبکہ گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزمان بوگس چیک اور فراڈ سمیت 6 مقدمات میں فیصل آباد اور لاہور پولیس کو مطلوب تھیدو نوجوانوں کو گلبرگ مین بلیوارڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جن کی موٹر سائیکلیں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق شہر لاہور میں سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور سخت نگرانی جاری ہے۔