مبینہ مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک،2 فرار

پولیس ناکہ پر موٹرسائیکل سوار 3 ملزموں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی
جوابی کارروائی میں پاکپتن کا رہائشی حسنین مارا گیا،فرار ملزموں کی تلاش شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کیعلاقہ کاہنہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،2 فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے کاہنہ کے علاقے گجومتہ نالے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی جہاں موٹرسائیکل سوار 3 ملزموں کو روکا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی،پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا جبکہ 2 فرارہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت حسنین ساکن پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے، جو مختلف جرائم میں ملوث تھا۔