ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان کو ریسکیو آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا تھا۔ اس دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے طویل کوششوں کے بعد تمام کان کنوں کی لاشیں نکالیں اور اب کان کو سیل کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس حادثے کے اسباب معلوم کیے جا سکیں اور آئندہ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔