ویب ڈیسک: پاکستان کے دورے پر آئے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز نے اسلام آباد میں مزارِ اقبال پر حاضری دی، جہاں سپیکر قومی اسمبلی ملک محمد احمد خان نے معزز مہمانوں کے ہمراہ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی سپیکر صاحبہ غفاروا اور گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کے سپیکر پروفیسر نعمان کورتولموش شریک تھے۔مہمان سپیکرز نے علامہ اقبالؒ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں امتِ مسلمہ کا عظیم رہنما اور روحانی رہنمائی کا منبع قرار دیا۔اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا استعارہ ہیں، جب کہ سپیکر آذربائیجان نے کہا کہ اقبالؒ نے خودی اور بیداری کا پیغام دیا۔ترک سپیکر نعمان کورتولموش کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔آخر میں مہمانانِ گرامی نے مزارِ اقبال کی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔