افغانستان بارودی سرنگوں کا میدان بن گیا، اقوامِ متحدہ کا ہائی الرٹ

 حکومت کے بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق دعوے عملی طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں
جنیوا(آئی این پی )اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگیں اور غیر پھٹا دھماکہ خیز مواد عوام کے لئے  ایک سنگین اور جان لیوا خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ طالبان حکومت کے بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق دعوے عملی طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یوناما )  کی  تازہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان دنیا کے ان ممالک میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے جہاں بارودی سرنگوں سے متاثر ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان متاثرین میں 80 فیصد بچے شامل ہیں، جو کھیلتے یا روزمرہ سرگرمیوں کے دوران ان خطرناک مواد کا شکار ہو جاتے ہیں