آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد تین آئل ٹینکر ز میں آگ لگ گئی

تہران،مسقط(آئی این پی )آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد تین آئل ٹینکروں میں آگ لگنے کا دعوی سامنے آیا ہے ۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم سمت سے آنے والی چیز نے نشانہ بنایا، جس سے جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔یو کے ایم ٹی او نے واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے سمندری جہازوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے