جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے بارے میں آگاہی کاعالمی دن آج4اپریل جمعہ کو منایا جائے گا۔اقوام متحدہ نے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہتھیار پر پابندی اور اس کی ہلاکتوں سے عوام شعور بیدار کرنے کی غرض سے 2006کو اس حوالے سے پہلا عالمی دن منایا گیا۔بارودی سرنگیں ایک ایساہتھیار ہے جو نہ صرف جنگ کے دوران ہلاکتوں کا سبب بنتا ہے بل کہ جنگ کے بعد زمانہ امن میں بھی ہلاکت خیزی پھیلاتا ہے۔