مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، راجہ فاروق حیدر نے تجویز کیا
اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست اسپیکر قانون ساز اسمبلی کو فراہم کر دی گئی ہے۔شاہ غلام قادر کا نام قائد حزب اختلاف کے لیے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، راجہ فاروق حیدر نے تجویز کیا۔ اس فیصلے کے بعد شاہ غلام قادر کا نام آزاد کشمیر کی سیاست میں اہمیت اختیار کر گیا ہے اور وہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے منصب پر فائز ہوں گے، جس سے مسلم لیگ ن کی سیاسی حکمت عملی میں مزید طاقت کا اضافہ ہوگا