چکلالہ گیریژن میں 12 شہداء کی نمازِ جنازہ ادا

 راولپنڈی (آن لائن)پاک افغان سرحد پر 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی شب افغان عبوری حکومت کی جانب سے کیے گئے بلا اشتعال اور بزدلانہ حملوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریڑن میں ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، نمازِ جنازہ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء￿ ، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ سول و عسکری حکام، اور شہداء کے لواحقین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔