فارن فنڈنگ کیس: عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف سماعت جاری

فارن فنڈنگ کیس: عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف سماعت جاری

اسلام آباد کے بینکنگ کورٹ میں عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کارروائی کو 21 مئی تک ملتوی کر دیا۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک اور پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے اور کیس سے متعلق اپنے مؤقف پیش کیے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ فارن فنڈنگ کیس کے چالان کی اس وقت اسکروٹنی جاری ہے، اس لیے حتمی کارروائی میں کچھ وقت درکار ہے۔ عدالت کے مطابق اسی کیس میں دیگر ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی 21 مئی کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔عدالت کی آئندہ سماعت اور ممکنہ فیصلے کو کیس میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔