نابینا ڈیلی ویجز ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، ملازمتیں مستقل کرنے کا مطالبہ

نابینا ڈیلی ویجز ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، ملازمتیں مستقل کرنے کا مطالبہ

لاہور: پریس کلب کے باہر پنجاب بلائنڈ ڈیلی ویجز یونین کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے نابینا ملازمین بھی دھرنے میں شریک ہوگئے ہیں اور انہوں نے ملازمتیں مستقل کرنے سمیت اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور دھرنا مظاہرین کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ نابینا ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی ملازمتیں مستقل نہیں کی جاتیں اور مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔

دھرنے کے باعث ڈیوس روڈ سے ریلوے اسٹیشن جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گڑھی شاہو سے آنے والی ٹریفک کو بھی متبادل راستے پر موڑ دیا گیا ہے۔