ساہیوال (خصوصی رپورٹ )مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو نقدی ،3موبائل فون اور 3موٹرسائیکلیں چھین کرفرار ہوگئے، ہڑپہ سٹیشن کے قریب 3نامعلوم ڈاکودوپہر کو دفتر میں گھس کر رشید احمد اور احمد ندیم سے 35ہزار نقدی ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے،مسجد دادڑہ بالا ہڑپہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکورات کو محمد شعبان ،محمد سلطان اور محمدا فضل سے موٹرسائیکل ،نقدی کل مالیتی 70ہزار، 2موبائل فونز وغیرہ اور128/9-Lکے قریب تین نامعلوم ڈاکو ئوں نے محمد اعظم سے موٹرسائیکل ? آئی ڈی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ اور 1ہزارنقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔