چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر تین عدد موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں چک نمبر 26چودہ ایل کی پھٹے والی پل پر پیر بخش وہنیوال اور اس کے ساتھیوں کو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر تین عدد موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور واردات کے بعد ڈاکو بآسانی فرار ہو گئے۔