بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون :ساڑھے 143 ارب سے زائد وصول

گذشتہ ہفتے بجلی چوروں سے 61 کروڑ سے زائدوصول اور 78 بجلی چور گرفتار کیے گئے
اسلام آباد (آن لائن) انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں ستمبر 2023 سے اب تک 143 ارب 60 کروڑ اور 40 لاکھ رقم وصول ، 1 لاکھ 14 ہزار اور 3 سو سے زائد بجلی چور وں کوگرفتار کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے بجلی چوروں سے 61 کروڑ سے زائد رقم وصول کیے گئے ،جبکہ اس دوران 78 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔