چک 37بارہ ایل میںمقتول سعد کی چند روز قبل محمد علی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کے نواحی چک 37بارہ ایل میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ڈکیتی کے دوران گولی لگنے کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا۔پولیس قتل کرنے کی حقیقت سامنے لے آئی۔ محکمہ صحت کا ملازم شاہد محمود حافظ الیاس کے گھر کے باہر سے گزر رہا تھا کہ ان کی بیٹھک سے گولی چلنے کی آواز آئی تو دروازہ کھول کر دیکھا تو اس کا بھتیجا سعد گولی لگنے کے باعث زخمی پڑا تھا جسے محمد علی نے گولی ماری تھی۔ اسی دوران محمد علی کا دوسرا بھائی اسد بھی پستول لے آیا اور دونوں فرار ہو گئے۔ محمد علی اور سعد دستگیر کے درمیان دو یوم قبل معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی، محمد علی نے سعد کو صلح کرنے کے لئے اپنی بیٹھک میں بلوایا اور گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔