امریکی صدر کے قتل کیلئے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے والدین کو قتل کردیا

  وسکونسن(آئی این پی)  امریکہ کے ایک 17 سالہ امریکی نوجوان نکیتا کیسپ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے والدین کو اس لیے قتل کر دیا کیونکہ وہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے اور حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مالی مدد فراہم کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق واکیشا کائونٹی کے حکام نے کیسپ پر پہلے درجے کے قتل، چوری، لاش چھپانے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے ہیں۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اس نے فروری میں اپنی والدہ 35 سالہ تاتیانا کیسپ اور 51 سالہ سوتیلے والد ڈونلڈ مایرکو گولی مار کر ہلاک کیا، ان کی لاشوں کے ساتھ کئی ہفتے گھر میں ہی رہا اور پھر چودہ ہزار ڈالر، پاسپورٹ اور خاندان کے کتے کے ساتھ فرار ہو گیا۔ اسے بعد ازاں ریاست کنساس سے گرفتار کیا گیا