گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گگومنڈی میں لین دین کے تنازع پر دوست نے گھر بلاکر دوسرے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قاتل افضال گجراورمقتول ربانی دونوں ہی نشئی بتائے جاتے ہیں۔افضال گجراوراس کے دوبھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نواحی گا ئوں267۔ای بی میں غلام ربانی عرف جاویدکوگزشتہ شب2بجے اسی گائوں کے افضال گجر،جاویداورطارق نے لین دین کے تنازع پراپنے گھربلاکرفائرنگ کرکیموت کے گھاٹ اتارا،تھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم افضال گجرکوگرفتارکرکے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔