ظفروال(خصوصی رپورٹ)بیوی کی سہیلی کو نامعلوم وجوہات پر گھر بلاکر قتل کردیا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ شازیہ نامی خاتون جس کا تعلق موضع جنڈیالہ سے تھا وہ ظفروال کے محلہ مسلم ٹائون میں رہائش پذیر تھی، اسے اسکی سہیلی کے خاوند محسن نے گزشتہ رات گھر بلا کر چھت پر لے جا کر چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا ،قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا اورتفتیش شروع کردی ۔