ریسکیو اہلکار پر تشدد، 2ملزم گرفتار

زیر تعمیر عمارت میں مدد کے لیے پہنچنے والے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں ریسکیو اہلکار پر تشدد کے واقعے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکار شہری کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع پر 1122 کی کال موصول ہونے کے بعد عمارت پہنچا تھا، جہاں موجود چار افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے ریسکیو اہلکار پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا۔ پولیس نے ملزمان ظہیر اور فرحان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے اہلکاروں پر تشدد ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔