لاہور(کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے کے جعلی اہلکار بن کر شہریوں سیفراڈ کرنے والے نوسر بازوں کا منظم گینگ بے نقاب،ایف آئی اے کے جعلی اہلکار بن کر شہریوں سیفراڈ کرنے والے منظم گینگ کے کارندے گرفتار ،کارروائی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی جانب سے کی گئی ،گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے ،گرفتار ملزمان خود کو ایف آئی اے کے ملازمین ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے ،ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں کمپلیکس علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے قریب سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے درخواست گزار سے بٹورے گئے 10 ہزار پاکستانی روپے برآمد ،گرفتار نوسربازوں سے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔