20سالہ فریال سڑک عبور کر رہی تھی ٹرک کی زد میں آ گئی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی 20 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون سڑک پار کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت فریال ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔