پٹرول 2روپے لٹر سستا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2روپے فی لٹر سستا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے برقرا رہے گی۔ یہ قیمتیں آج 14نومبر کے لیے ہوں گی۔