پٹرول2.84، ڈیزل 2روپے 28پیسے فی لٹر مزید مہنگا

 پٹرول کی نئی قیمت 349، ڈیزل کی 374 روپے 31پیسے فی لٹر مقرر 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھا دیں۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2روپے 84 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 349روپے فی لٹرہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔