راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رسجا کی جانب سے پولیس کی موثر پولیسنگ اور بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر میڈیا گیلری میں تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سری کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن(رسجا) کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ اور بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر میڈیا گیلری میں ایک تقریب منعقد کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب تھے تقریب کے دوران چیرمین راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن رسجا کے چیرمین ملک شکیل اعوان، سیکرٹری رسجا امبرین علی زاہد فاروق ملک ،شاکر عباسی ،اصغر علی مبارک اور دیگر سینئر صحافیوں نے راولپنڈی پولیس کی خدمات کے اطراف میں ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کو شیلڈ پیش کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن رسجا کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ میچز سے قبل کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کی جائیں گیں اور سپورٹس جرنلسٹ کے ساتھ ایک اعزازی میچ بھی راولپنڈی پولیس کے جوانوں کے ساتھ کھیلا جائے گا تاکہ پولیس اور صحافی برادری میں مزید روابط کو بڑھایا جاسکے۔