پہلے روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 12 جولائی تک جاری رہے گا
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن شروع ہو گیا، پہلے روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، جبکہ دو روزہ پریکٹس میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 12 جولائی تک جاری رہے گا اور اسکواڈ 13 جولائی کو اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگا۔