کراچی (آئی این پی )کراچی میں ان لینڈ ریونیو کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس افسران کے امتحان میں درجنوں افسران ناکام ہو گئے، جبکہ 139 افسران میں سے صرف 4 افسران ہی دونوں قابل قرار پائے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی ٹیکس قوانین اور قانونی کارروائیوں سے متعلق پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے لئے گئے امتحان کے چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے۔اس امتحان میں سیلز ٹیکس کے 150 اور انکم ٹیکس کے 143 افسران نے حصہ لیا، جن میں سے درجنوں افسران مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے، جبکہ جائزہ رپورٹ میں 534.9 ملین ( 53 کروڑ 49 لاکھ) روپے کی قابلِ پیمائش ٹیکس غلطیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کے امتحان میں افسران کے اوسط نمبر محض 26.4 فیصد رہے اور کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا