اسلام آباد (آئی این پی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو افسران کے چھوٹی دکانوں میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ ایف بی آر کی جاری کردہ دکاندار گرین پلیٹ اپنی دکان کے باہر نمایاں طور پر آویزاں کرنی ہوگی،جس کے بعد چھوٹے دکانداروں اور ریٹیلرز کی دکانوں میں ان لینڈ ریونیو افسران ٹیکس معاملات کے سلسلے میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ایف بی آر نے ایس آر او 1109-2026 جاری کردیا،چھوٹے دکانداروں کے لیے مجوزہ خصوصی طریقہ کار کے مسودہ میں کہاگیاہے کہ دکاندار آئیرس ویب پورٹل یا دکانداروں کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ایک سادہ ریٹرن جمع کرائیں گے