کسان اپنی زمین پر لاگو ٹیکس کی ادائیگی ، زمین کی ایولوایشن بھی آن لائن کرسکیں گے،پی آئی ٹی بی نے اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ سٹاف کا ریکارڈ بھی مانگ لیا
اتھارٹی کی معاونت سے تمام امور آن لائن ہونے سے نہ صرف ٹیکس ریکوری میں اضافہ ہوگا ،بل کہ ٹیکس دہندگان کے لیے بھی آسانیاں ہوں گی،سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو
لاہور(دانش منیر)محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوتے ہوے قومی خزانہ کو بڑھانے کیلئے محکمہ بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کی ریکوری مکمل طور پر آن لائن کردی جس کے ذریعے کسان اپنی زمین پر لاگو ٹیکس کی ادائیگی آن لائن کرسکیں گے۔ بورڈ آف ریونیو کے مطابق کسان اپنی زمین کی ایولوایشن بھی آن لائن کرسکیں گے ، دفاتر کے چکر لگانا بند ہو جائیں گے جبکہ بی او آر نے پی آئی ٹی بی کی معاونت سے بورڈ آف ریونیو نے ریکوری آن لائن کی گئی لینڈ بیس ٹیکس مکمل طور پر آن لائن کردیا گیا ہے،آن لائن سسٹم خصوصی تحصلیوں کے بعد محکمانہ ہدایت پر صوبہ بھر میں موجود ہوگا،پی آئی ٹی بی نے اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ سٹاف کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔ ریکارڈ سے آن لائن سسٹم پر آئی ڈی بنائی جائے گی اور اسسٹنٹ کمشنرز اورمتعلقہ سٹاف کے ریکارڈ سے آئی ڈی بناکر کام کرسکیں گے۔سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو خالد محمود ٹیپو کے مطابق بورڈ آف ریونیو کا تمام ریکارڈ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے منسلک کیا جارہا ہے،اتھارٹی کی معاونت سے تمام امور آن لائن ہونے سے نہ صرف ٹیکس ریکوری میں اضافہ ہوگا ،بل کہ ٹیکس دہندگان کے لیے بھی آسانیاں ہوں گی۔