لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے ریسکیوکیمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، شاہزور ڈالا بیقابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گیا،چھ زخمیوں کو مقامی اور ایک زخمی کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیوحکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔