بلوچستان میں فورسز کے آپریشن‘11دہشت گرد ہلاک‘29ٹن دھماکہ خیز موادبرآمد

 دہشت گردوں نے خاران میں سڑک بند کرنے اور مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی‘سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا: آصف علی زرداری
راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن)  بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔، دہشتگردوں سے 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔صدر آصف علی زرداری اور زیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔صدر زرداری نے کہا کہ سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ کے( آئی ایس پی آر )کے مطابق  6 ستمبر کو دہشت گردوں نے خاران میں سڑک بند کرنے اور مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا راستہ روکا اور ان کا مقابلہ کیا،