سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن ، 8 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں سرغنہ خان محمد عرف خورئے بھی شامل ہے جس کے سرکی قیمت10لاکھ روپے مقرر تھی:آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران فورسز نے خوارج کے سرغنہ خان محمد عرف خورئے سمیت 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ دو کو گرفتار کرلیا۔ہلاک دہشت گرد خان محمد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، خان محمد سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔