لین دین کے تنازع پر فائرنگ، یونین کونسل کاچوکیدارزخمی

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی موضع نویدکوٹ چک دائم روڈپرفائرنگ سے یونین کونسل کاچوکیدارزخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق چوکیدارنذیرشیخ کی لین دین کے مسئلہ پر اظہرنامی شخص سے تکرارہوئی تھی، نذیرشام کے وقت اپنی والدہ کو ملنے چک دائم جارہاتھاکہ اظہرنے تعاقب کرکے اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ ٹانگ پرگولی لگنے سے زخمی ہوکرگرگیاجس پرملزم فرارہوگیا۔ متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔