صارفین براہِ راست لائسنس یافتہ کمپنیوں سے خدمات حاصل کر سکیں گے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی 5کمپنیوں کی لائسنس جا ری کر دئیے ہیں ، یہ لائسنس اب بحال شدہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز رجیم کے تحت دئیے جا رہے ہیں جس کا مقصد ملک میں محفوظ اور مجاز وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم کرنا اور قومی قوانین و ڈیٹا سکیورٹی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔ جن کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان میں Aplha 3 Cubic (Pvt.) Ltd. (Steer Lucid), Zettabyte (Pvt.) Ltd. (Crest VPN), Nexilium Tech (SMC-Pvt.) Ltd. (Kestrel VPN), UKI Conic Solutions (SMC-Pvt.) Ltd. (QuiXure VPN), and Vision Tech 360 (Pvt.) Ltd. (Kryptonyme VPN) شامل ہیں۔ صارفین اپنے آئی پی ایڈریسز یا موبائل نمبرز کی الگ سے پی ٹی اے میں رجسٹریشن کروائے بغیر براہِ راست ان لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کر سکیں گے۔