واشنگٹن (آئی این پی )ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب خلاء سے زمین تک سیٹلائٹ کے ذریعے موبائل فون سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سپیس ایکس کا ڈویژن سٹار لنک سمارٹ فون کنیکٹیویٹی کو نئی سطح تک لے جانے والا ہے۔ڈائریکٹ ٹو سیل نامی سیٹلائٹ سروس کے ذریعے صارفین آئی فونز اور اینڈرائیڈ سمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کہیں بھی کال کرسکیں گے۔اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ سمارٹ فونز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی ، بس ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہونا ہی کافی ہوگا۔