گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس:5کمپنیوں نے تجاویز پیش کردیں

وفاقی وزیر جنید انوارکی زیر صدارت اجلاس ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
سرفراز بگٹی کی منصوبے کے لیے تعاون کی یقین دہانی ،علاقائی رابطے وتجارت کوفروغ ملے گا،وزیربحری امور
 اسلام آباد (آئی این پی )بلوچستان حکومت نے گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس منصوبے پر غور شروع کر دیا ، 5کمپنیوں نے اس حوالے سے تجاویز پیش کیں۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس روٹس سے متعلق امور زیر غور آئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیری آپریشنز کے تکنیکی اور مالی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فیری سروس منصوبے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 30ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔جنید انوار کا کہنا تھا کہ فیری سروس سے علاقائی رابطے اور تجارت کو فروغ ملے گا، فیری سروس گوادر کو بین الاقوامی بحری نقشے پر اجاگر کرے گی۔