لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن پر ہسپتالوں میں فری ڈرائیونگ لائسنس فٹنس سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ شہری اب بغیر کسی اخراجات کے سرکاری ہسپتالوں سے فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔شہری ابتدائی مرحلہ میں شہر کے 13 ہسپتالوں میں فری ڈرائیونگ لائسنس فٹنس سرٹیفکٹس حاصل کرسکیں گے۔اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو میاں میر ہسپتال،ڈی ایچ کیو مزنگ،جنرل ہسپتال غازی آباد،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سبزہ زار،گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد،گورنمنٹ جنرل ہسپتال قلعہ گجر سنگھ،گورنمنٹ جنرل ہسپتال شاہدرہ،تحصیل ہیڈکوارٹرز بلال گنج،گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال،تحصیل ہیڈکوارز کاہنہ،تحصیل ہیڈکوارٹر رائے ونڈ اور گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل ہسپتال سوامی نگر شالیمار میں کاؤنٹر قائم کردئیے گئے پیں۔سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کمرشل لائسنس کیحصول اور پچاس سال سے زائد العمر افراد کیلئے میڈیکل فٹنس لازم ہے۔جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔دوسرے مرحلہ میں ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم کو محکمہ صحت کے آن لائن نظام سے منسلک کرنے کی تجویز ہے۔میڈیکل فٹنس سرٹیفکٹس براہِ راست محکمہ صحت کے پورٹل پر اپ لوڈ ہونے سے جعلی سرٹیفکیٹس کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ٹریفک پولیس اور محکمہ صحت کے درمیان ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ سے تصدیقی عمل مزید مؤثر ہوگا۔آن لائن میڈیکل ویری فکیشن سے شفافیت،جوابدہی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔کرپشن اور بدعنوانی کے امکانات کم، عوام کو جدید اور آسان خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔