داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات،10گرفتار

شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کا سلسلہ جاری ، ملزم شیر کوٹ ناکے پر قابو آئے 
لاہور (کرائم رپورٹر)موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان موبائلز اسکواڈ کے مطابق شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نکا پوائنٹس پر گزرنے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ناکہ شیرا کوٹ پر علی الصبح کارروائی کے دوران پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیامعمول کی چیکنگ کے دوران غیر ملکی باشندوں پر شک گزرنے پر انہیں روک کر تفتیش کی گئی۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق تمام مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے جو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور میں داخل ہو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک خاتون کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا جس کی بنیاد پر تمام افراد نے بس کی ٹکٹیں حاصل کی تھیں۔زیرِ حراست افراد میں عابد، ضیاء ، حمید، عادل، عنائت، راحت، احسان، نقیب، فیض، امجد اور صفی اللہ شامل ہیں۔ تمام مشتبہ افراد کو تصدیق و شناخت کے لیے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا ہیایس پی موبائلز اختر نواز کے مطابق مشکوک افراد اور گاڑیوں کو بغیر شناخت شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹولیرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں