مشکوک گاڑی سے 3 جدید آٹومیٹک رائفلیں،میگزینز، اورگولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام سیکیورٹی کے حوالہ سے صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی جاری ہے ناکہ محمود بوٹی مشکوک گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان کوگرفتار کرکے 3 جدید آٹومیٹک رائفلیں،میگزینز، اورگولیاں برآمد کر لیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان سعید، حسیب اور رضوان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش و ترسیل کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔محرم الحرام کے حوالہ سے ناکوں پر مشکوک افراد،موٹر سائیکلز، گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔