کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مزارِ قائد پر موجودہ تھریڈ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات مزید فول پروف کر دیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد کے اطراف عوامی رش، کسی قسم کے جلسے اور جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجازت نہ ملنے کے باوجود اجتماع کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مزارِ قائد کے اطراف اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔مزارِ قائد کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے