لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس کے موبائلز سکواڈ کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان موبائلز سکواڈکے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔چیکنگ کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 19 اشتہاری، 4 عادی مجرمان اور 17 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران 70 ہزار 23 سے زائد شہریوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 16 ہزار 519 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کی تلاشی لی گئی۔کارروائی کے دوران 2 پستول اور ایک رائفل برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ سیاہ پیپر اور نیلی بتی لگانے والی 187 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت اور گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔