موبائلز سکواڈ کی داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ

لاہور(کرائم رپورٹر) موبائل سکواڈ نے کاروائیوں میں مختلف جرا ئم میں ملوث 180 ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے موبائلز سکواڈ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری۔شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس الرٹ، سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 180 ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان نے مزید بتایا کہ موبائلز سکواڈ چیکنگ کے دوران 24 اشتہاریوں سمیت  12 عدالتی مفروران، 41 عادی ملزمان کو ای ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا اس کے علاؤہ موبائلز سکواڈ نے اپنی شناخت چھپانے و مشکوک حرکات پر دیگر 90 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا۔ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 41013 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 5476 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔ایس پی موبائلز اختر نواز کا۔کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔