لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن اختر نواز نے سول لائن ڈویڑن میں مال روڈ اور ملحقہ سیکٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن نے ہائی کورٹ، اسمبلی ہال اور اردگرد علاقوں میں تعینات ٹیموں کی کارکردگی چیک کی۔دورے کے دوران اختر نواز نے آن جاب اہلکاروں کو ہدایت کی کہ 15 کی کسی بھی کال پر فوری ریسپانس یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سیکٹر انچارجز سے کرائم رجسٹرز کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ بھی کی۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ کرائم پاکٹس اور ہاٹ سپاٹس پر زیادہ سے زیادہ مشکوک افراد کی چیکنگ کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکیڈولفن اہلکار خود کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے وقف کر دیں۔ شہر لاہور میں قانون کی پاسداری اور حکمرانی کے لیے ڈولفن سکواڈ پرعزم ہے