ملزموں نے پراپرٹی ڈیلر کاآفس بنارکھاتھا، لوگ کرائے پر مکان دینے آتے
ہتھیائی گئی رقم 50لاکھ برآمد ، ملزموں کیخلاف درجنوں مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر )ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کی تھانہ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتیہوئے بتایا کہ تھانہ کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پراپرٹی ڈیلر کا آفس بنا رکھا تھا جہاں شہری اپنے مکانات کو کرائے پر دینے کے لئے ملزمان کے پاس آتے تھیاور ملزمان شہریوں کے مکانات کو گروی رکھوا دیتیاور مالکان کو کہتے کہ آپ کا مکان کرائے پر دے دیا ہے،ملزمان شریف شہریوں کے مکانات گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں۔ان کیخلاف اس نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں،گرفتار ملزمان سے شہریوں کے مکانات کو گروی رکھوا کر ہتھیائی گئی رقم 50لاکھ برآمد کر لی گئی ہے جسے مدعی مقدمات کے سپرد کر دیا گیا ہے، انویسٹی گیشن ڈویڑن ماڈل ٹاؤن نے رواں ماہ کے دوران شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 45عدد موبائل فونز بھی برآمد کیے،ان کوبھی مدعی مقدمہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔